جہلم میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر کی زیرِ قیادت پولیس ٹیم نے کی۔ ملزم ارسلان خالد کو غیر قانونی طریقے سے پیٹرول فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 11 لیٹر پیٹرول برآمد کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر غیر قانونی اور خطرناک کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button