برطانوی حکومت نے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنا دی

برطانوی حکومت نے ای ویزہ کے لئے مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

برطانوی حکومت نے ای ویزہ کے لئے مدت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بی آر پی ویزہ کے حامل غیر ملکیوں کو ای ویزہ حاصل کرنے کے لئے مزید 3 ماہ کا وقت دے دیا

برطانوی حکومت کا ای ویزہ کے لئے مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، بی آر پی ویزہ کے حامل غیر ملکیوں کو ای ویزہ حاصل کرنے کے لئے مزید 3 ماہ کا وقت دے دیا، اس سے پہلے برطانوی حکومت کی جانب سے بی آر پی ویزہ کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی تھی، تمام غیر ملکیوں کو اپنا ای ویزہ حاصل کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

برطانوی ہوم آفس نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ نئی ہدایات کے مطابق غیر ملکی 31 مارچ تک اپنا ای ویزہ اون لائن امیگریشن سے حاصل کرسکتے ہیں اور 31 مارچ کے بعد بی آر پی ویزہ برطانیہ میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button