جہلم میں منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا، ملزم سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم اور ٹیم کی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



