جہلم کے صحافی چوہدری تصور حسین کے کزن دانش نوید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جہلم: جہلم پریس کلب کے معززممبر معروف سینئر صحافی چوہدری تصور حسین کے کزن دانش نوید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ ڈھوک مقرب میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے معزز ممبر معروف سینئر صحافی چوہدری تصور حسین کے کزن دانش نوید جو کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں وفات پا گئے تھے۔ مرحوم کا جسد خاکی گزشتہ روز جہلم پہنچا، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ ڈھوک مقرب میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، کاروباری، سیاسی، مذہبی اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دانش نوید مرحوم کی دعائیہ تقریب رسم قل 10 ستمبر بروز منگل دن گیارہ بجے ان کی آبائی رہائش گاہ ڈھوک مقرب میں ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



