ڈپٹی کمشنر آفس میں راجہ عبد الوحید آزاد کے سسر کی وفات پر تعزیتی اجلاس، دعائے مغفرت کی گئی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس کے کیمرہ مین اور معروف صحافی راجہ عبد الوحید آزاد کے سسر کی حالیہ ایام عیدالاضحی کے دوران آزاد کشمیر میں قضائے الٰہی سے وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت خود ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے کی۔ تعزیتی اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت جہلم پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء میں چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری تصور حسین، فنانس سیکرٹری شہریار علی راجہ، انفارمیشن سیکرٹری سید ناصر محمود، آفس سیکرٹری عبدالغفار آزاد، عبدالرحمٰن قادری، بلال رضا، الیکٹرانک میڈیا کے صدر عامر کیانی، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص، سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، مرزا فاران بیگ، مرزا زین بیگ، چوہدری سالک، راجہ نوبہار خان، سہیل امتیاز، راجہ محمد رفیع اور مرزا جویراقبال سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔
اس موقع پر مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ شرکاء نے راجہ عبد الوحید آزاد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔



