محکمہ وائلڈ لائف کا کریک ڈاؤن، کالے تیتر اور نایاب چکور برآمد، ڈپٹی کمشنر جہلم نے پرندوں کو آزاد کر دیا

جہلم: محکمہ وائلڈ لائف کا غیر قانونی برڈ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، کالے تیتر اور نایاب چکور برآمد، ڈپٹی کمشنر جہلم نے پرندوں کو آزاد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرکے نایاب چکور اور کالے تیتر بیچنے والے ڈیلرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چھاپہ مارکر متعدد پرندوں کو برآمد کرکے ملزمان کو بھاری جرمانے عائد کئے۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے نایاب پرندوں کو آزاد کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کو شاباش دی اور کہا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو چند پیسوں کی خاطر ماحول کی قدرتی خوبصورتی اور دلکش پرندوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے ضلع بھر میں نایاب پرندوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے حکم دیا۔



