بغیر اجازت کمرشل ایکٹیویٹی پرپنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم میں 4 دکانیں سیل

جہلم: پنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ راٹھیاں جہلم میں رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز جہلم رضوان کیانی نے بغیر اجازت کمرشل سرگرمی کرنے پر 4 دکانوں کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم میں بعض افراد نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل ایکٹیویٹی شروع کر رکھی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی نگرانی میں ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دکانیں سیل کر دیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان کیانی نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں کسی کو بھی رولز اور پالیسیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام صنعتی یونٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں صرف اجازت شدہ حدود اور مقاصد کے تحت جاری رکھیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ محکمہ کا مقصد چھوٹے صنعت کاروں کو سہولیات فراہم کرنا اور انڈسٹریل ماحول کو برقرار رکھنا ہے، اس لیے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button