ڈومیلی میں شہری کو دھمکیاں دینے اور گاڑی چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم کی اہم کارروائی، شہری کو دھمکیاں دینے اور چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان گرفتار، چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عباد حسین اور نعیم گل کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک شہری کو دھمکیاں دیں اور اس کی گاڑی چوری کر کے جرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سوزوکی کیری گاڑی برآمد کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button