موٹروے للِہ انٹرچینج کے قریب 2 ٹرکوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

پنڈدادنخان: موٹروے للِہ انٹرچینج کے قریب 2 ٹرکوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈدادنخان میں موٹروے ایم ٹو للِہ انٹرچینج کے قریب ایک ٹرک نے آگے جاتے ٹرک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 36 سالہ احسن ولد محمد لیاقت سکنہ سمندری فیصل آباد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ میں 55 سالہ ذوالفقار ولد محمد شریف سکنہ سمندری فیصل آباد شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی شخص اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا۔



