شبانہ محمود کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں، چوہدری قربان

لوٹن: کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے بیان میں کہا ہے کہ جیلوں میں اصلاحات ناگزیر ہیں، اس متعلق جسٹس سیکرٹری اور لارڈ چانسلر شبانہ محمود کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
چوہدری محمد قربان نے کہا کہ ہماری جیلیں تباہی کے دہانے پر ہیں، جسٹس سیکرٹری اور لارڈ چانسلر شبانہ محمود نے درست نشاندہی کی ہے۔ ہم لوٹن کی کمیونٹی کی طرف سے جسٹس سیکرٹری اور لارڈ چانسلر شبانہ محمود کے فوری اقدامات کو سراہتے اور بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔



