جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مقدس اسلام کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو 160 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
تھانہ سول لائن اور چوٹالہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



