سلام ایئر کی افتتاحی فلائٹ مسقط سے اسلام آباد پہنچ گئی

اومان کی بجٹ ایئر لائن سلام ایئر کی افتتاحی پروازOV 563 علی الصبح 2 بجکر 55 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں اس افتتاحی پرواز کو روایتی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔

 

 

مسقط سے اسلام آباد پہنچنے والی سلام ایئر کی اس پہلی پرواز پر 203 افراد سوار تھے، اس موقع پر ایک مختصر سی تقریب میں کیک کاٹا گیا جس میں اومانی سفیر اور سی او او/ایئرپورٹ مینیجر نے شرکت کی، تقریب میں سلام ائیر انتظامیہ اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

بعد ازاں فلائٹ نمبر OV564 لگ بھگ 201 مسافروں کو لے کر صبح 4 بجے مسقط روانہ ہوگئی، واضح رہے کہ سلام ائیر ہفتہ میں اسلام آباد اورمسقط کے درمیان 5 فلائٹس چلائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button