جہلم میں گھر کی صفائی کروانے کے بہانے ملزم کی طلاق یافتہ خاتون سے مبینہ زیادتی

جہلم میں درندہ صفت ملزم نے گھر کی صفائی کروانے کے بہانے طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کالا گجراں میں ملزم خواجہ اسد نذیر نے رشید آباد روہتاس روڈ کی رہائشی خاتون (ث) کو گھر کی صفائی کرنے کے بہانے خالی گھر میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ کالا گجراں نے مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم خواجہ اسد نذیر نے خاتون کو امداد اور گھر کا راشن دینے کے بعد تعلقات استوار کیے، ملزم نے خالی گھر میں خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم خاتون کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں، ملزم خواجہ اسد نذیر روپوش ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔



