جہلم میں دوکاندار برائلرمرغی سمیت اشیائے خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے

جہلم: برائلر مرغی کے نرخ بدستور 595 روپے کلو جبکہ بازاروں میں 630 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہاہے۔ دکانداروں نے سرکاری نرخنامے غائب کردیئے ، من مانے ریٹ وصول، مہنگائی کا جن انتظامیہ قابو کرنے میں بری طرح ناکام، پیاز، ٹماٹر سمیت سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔

قیمت ایپ پنجاب کے مطابق پیاز کا سرکاری نرخ148 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ بازار میں پیاز180 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 120 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ بازار میں ٹماٹر 150 تک فروخت ہوتا رہا ۔

اسی طرح آلو کا سرکاری نرخ 83 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں آلو 120 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہوتا رہا جبکہ لہسن کی سرکاری قیمت440روپے کی بجائے 490 روپے ، ادرک چائنہ کا سرکاری نرخ 590 روپے کی بجائے 620 روپے، پھول گوبھی 140 روپے کی بجائے 180 روپے ، بند گوبھی 175 روپے کی بجائے 230 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button