ڈی پی او جہلم کا پولیس لائن میں اردل روم، غفلت برتنے پر پولیس افسران و اہلکاران کو محکمانہ سزائیں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس لائن جہلم میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں مجموعی طور پر 10 پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے۔ ان میں سے 8 اہلکاروں نے بذریعہ ویڈیو لنک اردل روم میں شرکت کی۔

اردل روم کے دوران جاری شوکاز نوٹسز پر تفصیلی سماعت کی گئی اور فرائض میں غفلت برتنے کے ثابت ہونے پر متعلقہ پولیس افسران و اہلکاران کو مختلف محکمانہ سزائیں سنائی گئیں۔

ڈی پی او جہلم نے پیش ہونے والے تمام افسران و اہلکاران کے مؤقف بغور سنے اور میرٹ کے مطابق احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین نظم و ضبط اور اعلیٰ معیار کی تربیت ہی ایک اچھے پولیس افسر کی ضمانت ہے، جبکہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں۔

ڈی پی او جہلم نے واضح کیا کہ محکمانہ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور عوام کو بہتر پولیس سروس کی فراہمی کے لیے احتساب کا عمل آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button