دینہ میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس اس کارروائی میں گیس ری فلنگ کی مشین اور سلنڈرز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو بغیر کسی اجازت کے گیس ری فلنگ کا غیر قانونی دھندہ کر رہا تھا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button