دینہ میں 22 سالہ نوجوان کو ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر مار جان سے مارنے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان کو جاں بحق کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے ٹریکٹر ٹرالی چلا کر شہری کو ٹکر مارنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ٹریکٹر ٹرالی کو انتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ چوہدری مبشر حسین اور شاہ زیب کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم 22 سالہ چوہدری مبشر حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button