پنڈدادنخان میں شہری سے ٹریکٹرز چھیننے والا ڈکیت گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 2 عدد ٹریکٹرز معہ ٹرالی برآمد کر لیے گئے۔

جلالپور شریف پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button