ضلع جہلم میں گراں فروشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، علیزہ ریحان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے کی۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔

اجلاس میں اشیاء کے معیار اور ناپ تول کی مانیٹرنگ پر بھی زور دیا گیا جبکہ ہدایت کی گئی کہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button