جہلم میں راشد عباسی کے مجموعہ کلام "جہانِ ابد” کی رونمائی اور محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

جہلم: ادبی فورم کے زیرِ اہتمام جہلم پریس کلب میں معروف شاعر راشد عباسی کے مجموعۂ کلام "جہانِ ابد” کی تقریبِ رونمائی اور پروقار محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی۔

محفل کی صدارت معروف شاعر جان کاشمیری نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں یاسمین سحر، سید انصر، پروفیسر اشفاق کلیم عباسی اور مصطفیٰ جازب شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتیہ کلام تنویر طاہر کیانی نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض اقبال قمر اور رانا اشفاق حیدر نے انجام دیے۔

نئی کتاب "جہانِ ابد” پر مختلف ادبی شخصیات نے اظہارِ خیال کیا اور راشد عباسی کی شاعری کو منفرد اور فکر انگیز قرار دیا۔ بعد ازاں صدرِ محفل جان کاشمیری نے کتاب کی باقاعدہ رونمائی کی۔

جہلم ادبی فورم کی جانب سے راشد عباسی اور جان کاشمیری کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ محفلِ مشاعرہ میں ملک بھر سے آئے ممتاز شعرا نے اپنے منتخب اشعار پیش کیے اور شائقینِ ادب کی بھرپور داد حاصل کی۔

آخر میں شرکا کے لیے ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ تقریب کو جہلم کے ادبی منظرنامے کی ایک یادگار اور اہم نشست قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button