آزاد صحافت جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے، چوہدری عابد محمود

جہلم: سینئر صحافی چوہدری عابد محمود نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں اظہارِ رائے کی آزادی نہ ہو، وہ معاشرہ ایسے جسم کی مانند ہوتا ہے جس میں روح نہ ہو۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا کردار ہر لحاظ سے قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ آزادی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے تاکہ صحافی برادری بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثبت تنقید اصلاح اور بہتری کی جانب رہنمائی فراہم کرتی ہے، اور صحافت اس رہنمائی کا مؤثر ذریعہ ہے۔ میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ایک اہم پل کا کردار ادا کرتا ہے، جو حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا موثر ذریعہ ہے۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ ایک مضبوط، ذمہ دار اور آزاد صحافت ہی ترقی یافتہ اور باشعور معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے، اور ہم سب کو اس کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button