ضلع جہلم میں شدید گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے گیسٹرو کا مرض بڑھنے لگا

جہلم: ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں شدید گرم، مرطوب موسم کی وجہ سے گیسٹرو کا مرض بڑھنے لگا، شہری ہوشیار رہیں، کھانے پینے میں خصوصی احتیاط کریں، ڈاکٹرز کا شہریوں سے مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں شدید گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے گیسٹرو کا مرض بڑھ رہا ہے ۔ شدید گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔بچوں میں پیٹ درد، بخار اور ڈائریا کی شکایات بڑھنے لگی ہیں، اسپتالوں میں روانہ کی بنیاد پر درجنوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق گیسٹرو معدہ اور انتڑیوں کی سوزش کا مرض ہے جس کی علامات میں سردرد، بخار، پیٹ میں درد اور قے شامل ہے۔ڈاکٹرزنے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کھانے پینے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹرز نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ پانی اْبال کر پیئں، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



