سوہاوہ پولیس کا اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ پولیس کا اشتہاری ملزمان اور عادی منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم اشتہاری آصف علی عرف علی گزشتہ 2 سالوں سے گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا جو کہ عادی منشیات فروش بھی ہے، بوقت گرفتاری ملزم سے 1250 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم قمر اقبال کو گرفتار کر کے 527 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم اشتہاری علی سمیت دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج درج کر لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button