جہلم میں ڈاکو پولیس اہلکار سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

جہلم میں ڈاکو راج، پولیس ملازمین بھی غیر محفوظ، دو نامعلوم ڈاکو پولیس اہلکار سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ میں تعینات جہلم پولیس کا ملازم گزشتہ شب ڈیوٹی ختم کر کے اپنے موٹرسائیکل پر گھر شیخاں برلب دریا جا رہا تھا کہ راستے میں 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا۔
ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار کی تلاشی لی اور موٹرسائیکل چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔



