سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ نے پنڈدادنخان میں کسان کارڈ تقسیم کا آغاز کر دیا

پنڈدادنخان: سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے پنڈدادنخان میں کسان کارڈ تقسیم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان بھائیوں کے لئے کسان کارڈ کے اجراء کر دیا جس میں کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جہلم و سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر کے ہمراہ پنڈدادنخان میں محکمہ زراعت کے دفتر میں کسان کارڈ کی تقسیم کا آغاز کیا۔

یاد رہے کہ کاشتکار 15 اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کے لئے زرعی مداخل کے لئے کسان کارڈ استعمال کرسکے گا، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button