جہلم میں لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



