زمین میں دھنسی بغیر ٹائر کی گاڑی جو چلتی بھی ہے مگر کیسے؟ ویڈیو وائرل

زمین میں دھنسی گاڑی دیکھنے کے بعد لوگوں کے ذہن میں پہلا سوال یہ آیا ہوگا کہ یہ کار چلتی کیسے ہوگی؟ سوشل میڈیا پر اس گاڑی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جو صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

یہ گاڑی اٹلی میں بنائی گئی ہے جس کا نام Carmagheddon ہے۔ حیران کن بات یہاں یہ بھی ہے اس نے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروا لیا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی ڈرائیو ایبل کار ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس گاڑی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ گاڑی زمین کی بجائے آدھی زیرِ زمین کے اندر دھنسی ہوئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس منفرد گاڑی کی اونچائی صرف 23 اعشاریہ 4 انچ (59 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر) ہے۔

گاڑی ساز نے رواں سال کے آغاز میں اس گاڑی کو ’Lo Show Dei Record‘ شو میں پیش کیا اور 100 میٹر تک اسے چلا کر دکھایا تھا۔

اس شو میں شریک شرکاء چھوٹی گاڑی کو سڑکوں پر رواں دواں دیکھ کر حیران ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button