جہلم پولیس نے 10 سالہ گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے اپنی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور شاندار مثال قائم کر دی۔ 10 سالہ گمشدہ بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایک 10 سالہ بچہ گھر سے باہر نکلا اور راستہ بھول گیا۔ بچے کے لواحقین نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، جس پر تھانہ للِہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے اپنی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم وقت میں بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے سپرد کر دیا۔

بچے کے والدین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button