کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے’’پاکستانی کینیڈین فورم‘‘ کا قیام

کیلگری: کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے’’پاکستانی کینیڈین فورم‘‘ کا قیام عمل میں آ گیا ہے۔ اس فورم کا مقصد کینیڈا میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی مدد اور ان کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ فورم کی بنیاد غیر جانبداری کے اصولوں پر رکھی گئی ہے، جہاں رنگ و نسل اور قومیت سے بالاتر ہو کر ہر پاکستانی کی مدد کی جائے گی۔

فورم کے بانی اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ بانی اراکین میں چوہدری تنویر احمد، ندیم طفیل، شاہسوار خان، چوہدری یعقوب چھینہ ،ندیم رانا، سردار شعیب خان، سید اجمل حسنین، مرزا طارق، عمران خان، مشتاق کیانی، بلاول یعقوب، اور چوہدری افتخار شامل ہیں۔

فورم کا نصب العین کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا، نئے آنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل نکالنا اور کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ فورم کا عزم ہے کہ کینیڈا میں ہونے والی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں اور انتخابات میں بھی اپنا کردار ادا کیا جائے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کی آواز کو مضبوط کیا جا سکے۔

بانی اراکین نے فورم کی کامیابی اور مقاصد کے حصول کیلئے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں اور اس بات پر زور دیا کہ فورم کمیونٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلے گا تاکہ ایک مضبوط اور مربوط پاکستانی کمیونٹی تشکیل دی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button