ہالینڈ کے شہری کو بلاکر وزیر خزانہ بنادیا اس نے پورے پاکستان کو OLX پر لگا دیا ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نئے وزیر خزانہ سے متعلق دلچسپ تبصرہ سامنے آگیا۔

عدالت پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری جو آئی ایم ایف کی ڈیل ہورہی ہے، اس وقت جو صورتحال ہے اس میں ظاہر ہے اس کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں ہوگی، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کم از کم پاکستانی تو تھے، نئے وزیر خزانہ تو پاکستانی ہی نہیں ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عجیب و غریب طریقے سے باہر سے ہالینڈ کا ایک شہری بلاکر وزیر خزانہ بنادیا، جس کو سارا پاکستان دے دیا کہ بیچ دو، جس نے سارے پاکستان کو او ایل ایکس پر لگا دیا۔

فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے اور ججوں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے آئینی ترمیم کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ ایک شخص کے پاس رہنے کے بجائے اسے الیکشن کمیشن کے ممبران کے درمیان تبدیل ہوتے رہنا چاہیئے اس سے ادارہ مضبوط ہوگا اور فرد واحد کمزور ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر پارلیمنٹ کے پاس ہو جو دو تہائی اکثریت سے ممبران کی تعیناتی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے، ججز کی تعیناتی سنیارٹی کے بجائے میرٹ پر ہو، جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے ججز کے نام شارٹ لسٹ کرے مگر حتمی تعیناتی پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے کرنے مجاز ہو۔

فواد چوہدری کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ طلب

عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف جہلم کی تحصیل دینہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دو اپریل کو طلب کرلیا ۔

سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز نے کی۔فواد چوہدری سخت سکیورٹی میں اینٹی کرپشن راولپنڈی میں پیش کیا گیا ۔

فواد چوہدری کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہ کیا جا سکا ۔عدالت نے فواد چوہدری کے مقدمے کا ریکارڈ 2 اپریل کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button