جہلم: مدنی جامع مسجد جکر میں سیرت النبی ﷺ کے مقدس عنوان پر پروگرام کا انعقاد

جہلم: مدنی جامع مسجد جکر میں سیرت النبی ﷺ کے مقدس عنوان پر پروگرام کا انعقاد، علمائے کرام اور شہریوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی کے زیر اہتمام مدنی جامع مسجد جکر تحصیل و ضلع جہلم میں سیرت النبی ﷺ کے مقدس عنوان پر کامیاب پروگرام کا انعقاد ہوا۔

پروگرام میں خصوصی بیان مبلغ اہل سنت حضرت مولانا حافظ اسد حسین مدنی مدیر جامعہ مدنیہ اسلامیہ و خطیب مدنی جامع مسجد کوٹلی اللہ یار کا ہوا جبکہ ثناءخوان مصطفے ﷺ مولانا محمد قاسم گجر آف لاہور نے اپنے مخصوص انداز میں منظوم کلام پیش کیا۔

دیگر علماء کرام میں مقرر ذیشان مولانا مفتی محمد سفیان فاروق مفتی جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی اور مولانا صاحبزادہ قاری محمد نعمان فاروق مدیر جامعہ صدیقیہ قادریہ و خطیب مدنی جامع مسجد ڈومیلی کے بیانات ہوئے۔

علاوہ ازیں مولوی عبدالشکور امام و خطیب جامع مسجد ہذا، مولانا محمد یعقوب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب اہل سنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button