ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا امامیہ بارگاہ کا دورہ، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سول لائینز جہلم کے علاقہ میں امامیہ بارگاہ کا دورہ کیا، انہوں نے سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں جبکہ ڈی ایس پی سٹی نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی اور محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے، عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں۔

اس موقع پر ایس ڈی پی اوسٹی سرکل، ایس ایچ او تھانہ سول لائینز، ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر جہلم اور ممبران امن کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی انتشار و اشتعال آنگیزی پھیلانے والےعناصر کے کلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button