ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی دینہ اور جہلم میں کھلی کچہریاں، شہریوں کے مسائل سنے

دینہ/ جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں شہریوں نے مسائل کے انبار لگا دیے، شکایات پر ڈی پی او جہلم نے تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی اور شکایات پر تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔
ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے اور متعلقہ افسران ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر شکایات مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے اور کھلی کچہریوں سے عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو رہا ہے ۔
قبل ازیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے۔ ڈی پی او جہلم نے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



