دینہ میں منگلا بائی پاس روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد زخمی

29
دینہ میں منگلا بائی پاس روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے منگلا بائی پاس روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل اور کار آپس میں ٹکرا گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 26 سالہ ضمیر ولد ممتاز اور 26 سالہ انور ولد احمد شیر کے طور پر ہوئی ہے۔



