محرم الحرام؛ ضلعی انتظامیہ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات بھی کئے جاچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور سیکیورٹی کے سخت اقدمات و انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام حساس مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی، پولیس اور رینجرز جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کی کمپنیاں ریزرو فورس کے طور پر ضلعی انتظامیہ کی کال پر فوری ایکشن کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوں گی، جلوسوں کے راستوں پر CCTV کیمرے نصب کیے جائیں گے اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button