جہلم میں جعلی بے نظیر انکم سپورٹ ٹیم گرفتار، خواتین سے شناختی کارڈ تصاویر اور رقم وصول کرنے کا انکشاف

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے مشین محلہ سے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسر بن کر عوام کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان جعلی افسران کا روپ دھار کر خواتین سے شناختی کارڈ کی تصاویر اپنے موبائل فون پر بنوا رہے تھے اور فی کس ایک ہزار روپے وصول کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے کسی دھوکے باز گروہ کا نشانہ بننے سے بچنے کے لیے کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔



