ضلع جہلم میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی نہ ملنے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹور ویران پڑ گئے

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی نہ ملنے کی وجہ سے اسٹورز ویران پڑ گئے ہیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی نہ دیے جانے کے باعث صارفین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف شہریوں کو متاثر کیا ہے بلکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا ایک آسان راستہ بھی فراہم کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، لیکن اگر وہاں ضروری اشیاء ہی دستیاب نہ ہوں تو ان اسٹورز کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی فوری بحال کی جائے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش دستیاب ہو سکیں۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں، بصورت دیگر یہ اسٹورز مکمل طور پر بند ہو سکتے ہیں، جس سے غریب، نادار اور سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button