تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی سینکڑوں درخواستیں موصول

جہلم: محکمہ تعلیم نے تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی سینکڑوں درخواستیں موصول ہو گئیں۔ درخواستوں پر فیصلے کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کو جہلم سمیت پنجاب بھر سے 18 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، سب سے زیادہ درخواستیں ویڈ لاک کیٹیگری کے تحت موصول ہوئیں، ویڈ لاک پالیسی کے تحت تبادلوں کے لیے 14 ہزار 2 سو 67 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔
میڈیکل ڈسیبلٹی کے تحت 2500 درخواستیں جمع کروائی گئیں، ڈائیورس ہارڈ شپ گراؤنڈ کے تحت 600 کے قریب درخواستیں جمع ہوئیں،درخواستوں پر فیصلے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں۔
تمام اضلا ع کے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں ، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



