جہلم میں رقم چوری کرنے والا چور گرفتار، منشیات فروش بھی دھر لیا گیا

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ رقم 40 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں منشیات فروش ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button