جہلم کی سڑکیں غیر قانونی بدترین تجاوزات کی لپیٹ میں آگئیں

جہلم: راولپنڈی ڈویژن کے سب سے بڑ ے اور تاریخی شہر جہلم کی سڑکیں غیر قانونی بدترین تجاوزات کی لپیٹ میں آگئیں۔
میونسپل کمیٹی جہلم کے شعبہ انکروچمنٹ کی مبینہ ملی بھگت سے شہر کی اہم سڑکوں سمیت ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر بھی تجاوزات مافیا نے قبضے جماء لئے سٹرکوں پر پختہ فوڈ کاؤنٹر کھوکھے شاپ ، کھانے پینے کی اشیاء کے فوڈ پوائنٹ فٹ پاتھوں سے بھی آگے تین سے چار فٹ تک سڑکوں پر تجاوز کر رکھے ہیں ، جس کے باعث شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں ،چھوٹی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کا بدترین جام رہنا بھی روزانہ کا معمول بنتا جا رہا ہے۔
اولڈ جی ٹی روڈ،ریلوے روڈ ،تحصیل روڈ ،سول لائن روڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں سمیت اہم مقامات پر تجاوزات مافیا نے سڑکوں پر قبضے جمالئے ہیں صبح سے شام تک خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے، تجاوزات کے باعث شہریوں اور قبضہ مافیا کے درمیان اکثر وبیشتر تلخ کلامی لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن گئے ہیں۔
میونسپل کمیٹی کو نشاندہی کے باوجود تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن نہ ہونا میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے ، جس پر شہریوں نے وزیر اعلی پنچاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری بلدیات سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



