حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فلٹریشن پلانٹس کا قیام شہریوں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: پانی پلانا بڑا صدقہ جاریہ ہے، نواحی علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کا قیام شہریو ں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے، سماجی تنظیموں کا اس حوالے سے کرادر قابل تعریف ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے نواحی علاقے کولپور میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر، سابق میئر برنلے چوہدری نجیب اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے چیئرمین توصیف بیگ نے ڈپٹی کمشنر کو فلٹریشن پلانٹ کی ضرورت اور اہل علاقہ کو سہولت بارے آگاہی دی اور بتایا کہ سماجی تنظیم اس علاقے میں مزید فلاحی پراجیکٹ بھی شروع کرنے جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے شجر کاری بھی کی۔

یاد رہے کہ جہلم کے علاقہ کولپور نزد کوٹلی اللہ یار روڈ پر جہلم شہر کا پہلا فی سبیل اللہ آر او (ریورس اوسموس) فلٹریش پلانٹ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے لگایا جس سے روزانہ ایک لاکھ افراد کو معیاری ترین صدقہ جاریہ کی سہولت میسر ہو گی۔ اس آر او واٹر فلٹر پلانٹ پر لگ بھگ 20 لاکھ روپے کی لاگت آئی ۔

آر او پلانٹ کی دیکھ بھال پر ماہانہ 70 سے 80 ہزار روپے اخراجات بھی آئیں گے ۔ اس آر او پلانٹ کو چوہدری محمد ارشد خان آف کوٹلی اللہ یار و فیملی کی کاوش و تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button