جہلم میں شراب سپلائر گرفتار، پولیس نے شراب برآمد کر لی

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی کارروائی، شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غضنفر علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



