جہلم پولیس نے گیس سلنڈر چوری کرنے والے دو چوروں کو دھر لیا

جہلم پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈر چوری کرنے والے ملزمان عمیر اور میر حمزہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 16 عدد چوری شدہ سلنڈرز برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔



