جہلم میں کم عمر اور ضعیف العمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار، ٹریفک حادثات معمول بن گئے

جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں میں کم عمر اور ضعیف العمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار کے باعث ٹریفک حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور، جن میں اکثریت کم عمر لڑکوں اور عمر رسیدہ افراد پر مشتمل ہے، بغیر لائسنس اور قانونی دستاویزات کے سڑکوں پر موت کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ چھ مسافروں کی گنجائش والے رکشوں میں آٹھ آٹھ افراد کو ٹھونس کر نہ صرف خود کو بلکہ سوار مسافروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

یہ رکشے نہ صرف جہلم شہر بلکہ کالا گجراں، بلال ٹاؤن، چونترہ، کھرالہ، سرائے عالمگیر، ملوٹ، گھرمالہ، دینہ، چک مغلاں اور جانگیر سمیت دیگر دیہاتی علاقوں میں بھی روزانہ سفر کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متعدد رکشہ ڈرائیور نہ صرف لائسنس سے محروم ہیں بلکہ ان میں سے کچھ کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود نہیں جبکہ کئی ضعیف العمر ڈرائیور ایسے ہیں جن کی بینائی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس، آر ٹی اے سیکرٹری، اور موٹر وہیکل ایگزمینر تمام تر صورتحال سے باخبر ہونے کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نہیں کر رہے۔

شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button