یونان میں افرادی قوت کی بے حد کمی ہے، محمد جمیل

مانچسٹر: نومنتخب حکومت غیر ہنر مند افراد کیلئے یورپین ملکوں سے طویل المدتی معاہدے کرے جس سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بے پناہ اضافہ ہوگا ،دوسری طرف آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہاریونان میں پاکستانی تارکین وطن کے محسن ممتاز سماجی شخصیت پاک ہیلینک (Pak Hellenic) یونان کے صدر سید محمد جمیل نے ایتھنز میں ایک انٹرویو میں کیا۔ سید محمد جمیل آستانہ سائوتھ ایسٹ کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یونان کے صدر بھی ہیں۔

سید محمد جمیل نے کہا کہ یونان میں افرادی قوت کی بے حد کمی ہے، جس کو انڈیا، جارجیا، فلپائن ، ویتنام، بنگلہ دیش پوری کر رہے ہیں ۔ یونان کے وزیراعظم نے حال ہی میں ہندوستان کا دورہ کیا اور افرادی قوت کی درآمد کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے۔ہندوستان دھڑا دھڑ افرادی قوت یونان بجھوا رہا ہے، پاکستانی پاک،یونان معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے غیر قانونی طریقوں سے ڈنکی لگاکرپنی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یونان میں 50ہزار کے قریب پاکستانی آباد ہیں،غیر قانونی افراد کی تعداد علیحدہ ہے ،انہوں نے کہا کہ مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے جن میں ان کی تنظیم سرفہرست ہے، کی کاوشو ں سے یونان کی حکومت نے غیر قانونی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے قانون نافذ کردیا ہے۔اس قانون کے تحت 3 سال کے غیر قانونی افراد ثبوت دے کر لیگل ہو سکتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں یونان کی ایمبیسی دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے ورک پرمٹ پر ویزا دینے سے انکار کر رہے ہیں حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button