کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، رانا ثمر جاوید

گلاسگو: اسکاٹ لینڈ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل رانا ثمر جاوید نے قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام شعبوں کے چیدہ چیدہ رہنماؤں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور ان کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے اپنی ہرممکن کوشش کریں گے۔

اس تقریب کا اہتمام سابق کونسلر شاہد فاروق نے کیا تھا۔ ثمرجاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے آپ سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں، آپ کی تجاویز سے ہم اپنی سروسز کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانی اپنے وطن کے سفیر ہیں۔ آپ اپنے کردار سے مقامی کمیونٹی کے دل جیتیں، خود کو معاشرے کا ایک بہترین اور مفید شہری ثابت کریں۔

مجھے یہ دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی حکومت کے سربراہ حمزہ یوسف اور اپوزیشن کی لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور دونوں پاکستان نژاد ہیں۔ پاکستانیوں کی مقامی کونسل میں بھی قابل ذکر نمائندگی ہے، آپ سب لوگ تمام مقامی سیاسی پارٹیوں میں بھرپور حصہ لیں اور مزید تعداد میں کونسلر، ایم ایس بی، ایم پی اور میئر وغیرہ بن کر سامنے آئیں۔ اس سے آپ نہ صرف مقامی کمیونٹی بلکہ اپنے آبائی وطن پاکستان کی بھی بہتر طور پر خدمت کر سکیں گے۔

ثمر جاوید نے پاکستانیوں کو مزید تلقین کی کہ وہ اپنے آبائی وطن پاکستان میں جاکر سرمایہ کاری کریں، اس سے نہ صرف آپ کو بہتر منافع ملے گا بلکہ وہاں ملازمتیں پیدا کرکے اپنے آبائی وطن اور وہاں کے عوام کی بہتر خدمت کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button