سوہاوہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی اور بھابی کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی اور بھابی کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 روز قبل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے گاؤں دیال میں شاہد محمود نے جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کے گھر داخل ہوکر اپنے بھائی محمد رفیع اور بھابھی (ن) کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
دونوں میاں بیوی کو منہ اور ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ملزم شاہد محمود اقدام قتل کی واردات کے بعد پہاڑوں میں روپوش ہوگیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود کو ڈومیلی کے پہاڑوں سے گرفتار کر لیا۔
ڈومیلی پولیس نے ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔



