جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، 14 سالہ لڑکا بازیاب، 3 گمشدہ بچے بھی لواحقین سے ملا دیے

جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کو بازیاب کروا لیا، 3 گمشدہ بچوں بھی لواحقین سے ملا دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کی شاندار کارروائی کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے بازیاب کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکے کو تلاش کیا، جس پر بچے کے والدین اور اہل خانہ نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں، تھانہ سٹی پولیس نے عوام دوست پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے 3 مزید گمشدہ بچوں کو بھی تلاش کر کے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ لواحقین نے پولیس کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے تحفظات کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام تھانوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button