اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور فوڈ اتھارٹی کا بیکری کے کارخانے پر چھاپہ، مضر صحت اور اوور ڈیٹ بیکری کی اشیاء برآمد


دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر اور فوڈ اتھارٹی کا بیکری کے کارخانے پر چھاپہ ، مضر صحت اور اوور ڈیٹ بیکری کی اشیاء برآمد، صفائی کے ناقص نظام پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے 25ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے آئندہ کے لیے وارننگ جاری کر دی جبکہ متعدد دودھ دہی کی شاپس کو بھی چیک کیا گیا اور دودھ دہی کی کوالٹی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر اور فوڈ اتھارٹی جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے دینہ نزد تاجپوری ہسپتال کے ساتھ گلی میں بیکری کے کارخانے پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران بیکری میں پڑی مضر صحت اور اوور ڈیٹ بیکری کی اشیاء برآمد ہوئیں اور بیکری کے کارخانے کی حالت اور صفائی کا ناقص نظام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی جہلم نے 25ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے آئندہ کے لیے وارننگ جاری کر دی۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر اور فوڈ اتھارٹی جہلم نے منگلا روڈ پر متعدد دودھ دہی کی شاپس کو بھی چیک کیا اور انہیں وارننگ کے ساتھ کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔



