طلباء کو وسائل یا ضروریات نہ ہونے پر تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں کرنے دیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

2
جہلم: طلباء کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی طالب علم کو وسائل یا ضروریات نہ ہونے پر تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ الطاف حسین ہائی اسکول میں مستحق طلباء میں سکول یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی او ایجوکیشن سلیم شاہ، ڈی او شاہد صدیق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے مستحق طلباء میں یونیفارم تقسیم کئے اور ان کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں میں پوری توجہ سے محنت کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبا پر بھر پور توجہ دیں یہ طلباء ہی ہمارا مستقبل ہیں۔



